گجرات؛کانسٹیبل کی سرکاری اسلحہ سے خودکشی

0
21

تھانہ سول لائن کے کانسٹیبل نے گجرات میں مبینہ طور پر سرکاری اسلحہ،رائفل سے فائر کر کے خودکشی کر لی،پولیس کے مطابق ۲۴ سالہ کانسٹیبل امیر حمزہ جو کہ تھانہ سول لائن میں تعینات تھے انہوں نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے،ڈی ایس پی سٹی حافظ سعید کا کہنا ہے کہ ذہنی دباو کے شکار اہلکار نے خود کو کمرے میں بند کر کے خود کو گولی سے اڑا لیا،محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ کیا وجہ بنی خودکشی کی،مسلسل ڈیوٹی،گھریلو جھگڑا یا پھر ذہنی دباو،ابھی اس چیز کا پتہ لگوانے کے لیے فرانزک کروایا جارہا ہے پولیس کا کہنا تھا کہ امیر حمزہ نے خودکشی سے پہلے اپنے گھر میں بات کی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here