کیا وزیراعظم کی جان کو خطرہ ہے؟

0
134

وزیراعظم عمران خان کے خصوصی طیارے نے جمعے کی شام جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تاہم 2 گھنٹے بعد اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد طیارے کو نیویارک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 ستمبر2019ء) کیا وزیراعظم کی جانب کو خطرہ ہے؟ طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے معاملے پر سوال اٹھا دیا گیا، وزیراعظم عمران خان کے خصوصی طیارے نے جمعے کی شام جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تاہم 2 گھنٹے بعد اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس کے بعد طیارے کو نیویارک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑ چکی ہے۔ وزیراعظم اور ان کے وفد کو لانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث عمران خان کا امریکا میں قیام طویل ہوگیا تھا۔ سعودی حکومت کی جانب سے وزیراعظم کو فراہم کیے جانے والے خصوصی طیارے نے جمعے کی شام نیویارک کے جان ایف کینڈی ایئرپورٹ سے پرواز بھری تاہم پرواز کے دو گھنٹے بعد طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی اور اسے واپس نیویارک ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ کہیں وزیراعظم کی جان کو خطرہ تو نہیں ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر وزیراعظم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں تاریخی خطاب کرکے، مسلمانوں اور کشمریوں کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑ کر بہت سے لوگوں کو اپنا دشمن بنا لیا ہے۔ لوگ وزیراعظم کے طیارے میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کے معاملے کو آسانی سے ہضم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ عوام کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے سیکورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے اور انہیں بحفاظت پاکستان واپس لایا جائے۔ اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کے بعد قوم وزیراعظم عمران خان کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ وزیراعظم امریکا سے سعودی عرب جائیں گے اور پھر وہاں سے پاکستان واپس آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here