کشمیر کی کشیدہ صورتحال؛عمران خان نے فوج کو ہدایت کر دی

0
27

پاک فوج کو ہمہ وقت تیار رہنے کی وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ سفارتی سطح پر بھارتی بربریت اور تعصب  کو بے نقاب کیا جائے گا اور دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو سامنے لایا جائے گا ،پاکستان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں 15 اگست کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور اںڈیا کے ساتھ تمام باہمی معاہدوں پر نظرثانی، سفارتی تعلقات کم ترین سطح پر لانے اور باہمی تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اختتام کے بعد جاری اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں لے جانے اور 14 اگست کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہاس اجلاس میں جو کہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا اس میں دوٹوک موقف اختیار کیا گیا اور کہا گیا کہ ہر سطح پر کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کے لیے بھرپور ساتھ دیا جائے گا ،دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے سیاسی،قانونی اور سفارتی پہلوؤں کا جائزہ لینے اور تجاویز مرتب کرنے کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here