کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، فردوس عاشق اعوان

0
140

پاکستان(ویب ڈیسک) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے عید قربان ملک بھر میں سادگی سے منائی  جائے گی۔ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کسی صورت کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔لاہور کے علاقے لبرٹی چوک میں تحریک انصاف اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑرہے ہیں۔ کشمیریوں کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم نے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ کشمیریوں نے نماز جمعہ بندوقوں کے سائے میں اداکی۔ کشمیر کے ایشو پر کوئی سیاست نہیں ہوسکتی۔اس موقع پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا علامتی پتلے کو پھانسی بھی دی گئی۔ جبکہ شرکاء کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگاتے رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here