کار ٹرین کی زد میں آگئی۔۔۔موقع پر اموات

0
40

مرید سپیو پھاٹک کے مقام پر جو کہ حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو جام میں ہے وہاں پر کار ٹرین کی زد میں آگئی ہےاس ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں کار میں موجود تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،ریلوے پولیس کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس ٹرین کی زد میں ریلوے ٹریک عبور کرنے والی کار آگئی

جس کی وجہ سے موقع پر ہی تین افراد جاں بحق ہوگئے اس حادثے کے ایک گھنٹے بعد ہی کار کو ٹریک سے ہٹا دیا گیا اور رحمان بابا ایکسپریس کو منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا،سول اسپتالوں میں لاشوں کو منتقل کر دیا گیا ہے مرید سپیو پھاٹک کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پھاٹک کے دروازے نہیں ہیں جس کی وجہ سے اکثر ہی اس قسم کے حادثے پیش آتے رہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here