چکن پوٹیٹو رولز بنانے کی ترکیب ‎مزیدار

0
311

پاکستان (ویب ڈیسک) رمضان کا مہینہ ہے اور اس ماہ میں تقریباً ہر گھر میں نت نئے پکوان بنا کر افطاری کا مزہ دوبالا کیا جا تا ہے آج جو ریسپی آپ کے ساتھ شئیر کی جارہی ہے وہ ہیں چکن پوٹیٹو رول ان کو بنا نے کا طریقہ نہا یت آسان ہے

اجزاء

اُبلے کُچلے آلو چار عدد

اُبلی اور ریشہ چکن ایک کپ

سمبال اولیک ایک کھانے کا چمچ

نمک ایک چائے کا چمچ

کالی مرچ 1/2چائے کا چمچ

سرکہ ایک چائے کا چمچ

سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

کارن فلور تین کھانے کے چمچ

چاٹ مصالحہ1/2چائے کا چمچ

کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ

گرین چلی گارلک ساس ایک کھانے کا چمچ

تیل ایک کھانے کا چمچ

بریڈ کرمبز حسبِ ضرورت

انڈے دو عدد

ترکیب

 تیل گرم کر کے اس میں ریشہ چکن،مصالحے اور سوسز ڈال کر اتنا پکائیں کہ خشک ہو جائے،پھر اسے اُبلے کُچلے آلو میں ڈال کر مکس کر لیں۔اب اس میں کارن فلور اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کریں۔اس کے بعد اسے پھینٹیں،پھر انڈے میں ڈِپ کر کے بریڈ کرمبز میں رول کریں اور فرائی کر لیں اور سائٹ چلی ساس کے ساتھ سرو کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here