پہلی بار حکمرانوں کی بجائے قومی خزانے کی آمدنی بڑھ رہی ہے؛فردوس عاشق اعوان

0
30

فردوس عاشق اعوان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں حکومت نے پچھلے سال کے پانچ سو نو ارب کے مقابلے میں پانچ سو اسی ارب روپے ٹیکس جمع کیا ہے،چھ لاکھ نئے دہندگان کا ایف بی آر میں اضافہ ہوا ہے،وزیراعظم عمران خان کے سر اس کامیابی کا سہرا جاتا ہے جنہوں نے پاکستان میں پہلی بار ٹیکس وصولی کے فرض کو قومی تحریک کی شکل دی۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ پہلی بار حکمرانوں کے بجائے قومی خزانے کی آمدن بڑھ رہی ہے۔ یہ ملک وقوم اور معیشت کے لیے خوشخبری ہے۔ 2 سیلولر کمپنیوں سے لائسنس فیس کی مد میں 70 ارب روپے وصول ہوئے، ستر ارب مزید ایک اور کمپنی سے وصول ہونے کی بہت امید ہے،دو سو ارب روپے اس سیکٹر سے مجموعی طور حاصل ہوں گے،فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ تہتر فیصد یقینا کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی ایک بہت بڑی کامیابی ہے،درآمدات میں کمی اور برآمدات میں واضح اضافہ سامنے آیا ہے،ملک میں کاروباری طبقے کے لیے آسانیاں اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here