پاکستانی اداکارہ اور نک جونس کی تصویر سوشل میڈیا پروائرل

0
25

پاکستان(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ مہوش اور بالی ووڈ ایکٹریس پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ابھی کچھ زیادہ دن نہیں گزرے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ کے کچھ ٹوئٹس کولے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے پریانکا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور شاید یہی وجہ ہے کہ اب مہوش حیات اور پریانکا چوپڑہ کے شوہر نک جونس کی تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔

بھارتی اخبار “ہندوستان ٹائمز” کے مطابق نک جونس اور مہوش حیات کی ملاقات نیویارک کے آرتھر ایش اسٹیڈیم میں یو ایس اوپن کے مینز سیمی فائنل کے موقع پر ہوئی اور دونوں نے ساتھ تصویر بنوائی۔جوں ہی مہوش حیات نے امریکی سنگر کے ساتھ اپنی تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کی وہ ٹاپ ٹرینڈز میں آگئی۔

“انسٹاگرام” میں اپنی پوسٹ میں مہوش حیات کا کہنا تھا کہ یوایس اوپن کے سیمی فائنل میں نک جونس سے ملاقات ہوئی ہم دونوں میں جو چیز مشترک تھی وہ یہ کہ ہم دونوں رافیل نڈال کو سپورٹ کر رہے تھے۔ رافیل نڈال نے نہ صرف یہ میچ جیتا بلکہ فائنل جیت کر چوتھی بار یو ایس اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔مہوش حیات کی خوش قسمتی تھی کہ اس موقع پر پریانکا چوپڑہ موجود نہیں تھیں۔ وہ اپنی فلم دی اسکائی از پنک کی پروموشن کے لئے ٹورنٹو فلم فیسٹول میں موجود تھیں۔

بالا کوٹ واقعے کے بعد پریانکا چوپڑہ نے بھارتی فوج کی حمایت میں “جے ہند” کا ٹوئٹ کیا تھا۔ مہوش حیات نے پریانکا چوپڑہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ساتھ ہی ان کی جانب سے پریانکا کے اقوام متحدہ کی خیرسگالی کے سفیر کے کردار پر بھی سوال اٹھایا تھا۔مہوش حیات نیٹ فلیکس پر شاہ رخ خان کی پروڈیوس کی گئی سیریز بارڈ آف بلڈ پاکستان مخالف قرار دیتے ہوئے شاہ رخ خان اور عمران ہاشمی پر بھی تنقید کرچکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here