وزیر خارجہ نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

0
176

پاکستان (ویب ڈیسک) پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ عافیہ صدیقی حساس معاملہ ہے اس پر احتیاط سے کام لیا جائے، ہفتہ کو  شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے عافیہ صدیقی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کہاکہ سوشل میڈیا کے بہت سے فوائد ہیں تاہم حقائق کے برعکس معلومات ہوتی ہیں اور جو لوگ اپنی بیٹی کی خدمت چاہتے ہیں ان سے گزارش ہے حساس معلومات پر خاموش رہیں

عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ،اللہ کرے ہم عافیہ صدیقی کو رہا کروانے میں کامیاب ہوجائیں لیکن جب بھی امریکا سے بات کی ان کا کہنا ہے کہ امریکی قانون آڑے آتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کرنا آسان ہیں، جہاں سوشل میڈیا کے فوائد ہیں وہاں ایسی چیزیں بھی ہیں جو حقائق کے برعکس ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here