وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کا بینہ کا اجلاس طلب

0
255

اسلام آبا د(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خا ن نے  وفاقی کا بینہ کا اجلا س کل جمعرات کو  طلب کر لیا ،جس میں مختلف امور پر مشاورت کی جا ئے گی ،اس اجلا س میں تمام اہم پہلو وں کو  زیر بحث لا یا جا ئے گا اور  مختلف اصلا حا ت کے نفا ذ کی تجا ویز لی جا ئیں گی اور دیگر اہم فیصلوں پر نظر ثانی کی جا ئے گی تفصیلا ت کے مطا بق  عمران خا ن کی زیر قیادت کل  وفاقی کابینہ کا اہم اجلا س بلا یا گیا ہے وزیراعظم آفس میں ہوگا،جس کا 20نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں ویزا پا لیسی اور حج پالیسی  2019 کے حوالے سے اہم امور کو دیکھا جا ئے گا ۔اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ پورٹ قاسم سمیت مختلف اداروں کے سربراہوں کی تعنیاتی کی منظوری دی جائے گی،حج پالیسی پلان 2019 کے حوالے سے غوروغوض ہوگا۔اجلاس میں قومی انسداد منشیات پالیسی 2018 زیر غور لائی جائے گی،تاجکستان کے ساتھ آرٹ وکلچر معاہدے کی منظوری دی جائے گی،ایم ڈی پاک لیویا ہولڈنگ کمپنی،ایم ڈی نیشنل انویسمنٹ ٹرسٹ کی تعیناتی پر غور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کابینہ اجلاس میں نیشنل اینٹی نارکوٹکس پالیسی 2018 پر غور کیا جائے گا،کراچی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کو وزارت مواصلات سے کابینہ ڈویژن میں منتقلی کی منظوری دی جائے گی اجلاس وزیراعظم کی یوتھ ٹریننگ سکیم کیلئے ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی بھی منظور دی جائے  وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلا س کا مقصد ملکی صورتحا ل کو   زیر بحث لا نا ہے اور ملکی صورتحا ل کو بہتر بنا نے کیلئے اہم اقدامات کر نا  جسے نکا یا ت شامل ہو ں گے اس کے علا وہ ملک میں مختلف منصوبو ں میں پیش رفت کے بارے میں گفتو شنید کی جا ئے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here