نئی نویلی دلہن قتل۔۔۔۔ایسی بھی کیا خواہش کر دی کہ قتل ہی کر دیا

0
27

شوہر نے اپنی نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا ہے یہ نو بیاہتا جوڑا سوات سے تعلق رکھتا ہے شوہر نے اپنی بیوی کو صرف اس لیے قتل کیا کہ اس نے ایک معمولی سی خواہش صرف تعلیم جاری رکھنے کی خواہش کی تھی تفصیلات کے مطابق اسی سال ۲۶ جون کو فرانسیسی شہریت رکھنے والے اپنے خالہ زاد انیس سے سیکنڈ ائیر کی طالبہ ثنا گل کی شادی ہوئی تھی ،شادی سے پہلے طے پایا تھا کہ میٹرک اور فرسٹ ائیر میں نمایاں نمبر لینے والی ثناءاپنے شوہر انیس کی فرانس واپسی کے بعد اپنی تعلیم جاری رکھے گی،لیکن اسی پڑھائی والے معاملے پر شادی کے بعد لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے،ثنا کے شوہر نے ۱۳ اور ۱۴ کی درمیانی شب اپنی بیوی کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا اور خود انیس فرانس فرار ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here