میرا کشمیر جل رہا ہے،میرے اپنے ہیں لہو لہان

0
279

میرا کشمیر جل رہا ہے،میرے اپنے ہیں لہو لہان

یہاں سبھی مر رہے ہیں ،کیا بوڑھے اور کیا جوان؟

کیوں نہیں مدد کو آتے تم؟تمہارے سینوں میں ہے قرآن

تیری شہ رگ کٹ رہی ہے،اب تو جاگ اے پاکستان

کشمیری نہتے مارے جارہے ہیں،تو کیوں غفلت میں ہے اے مسلمان؟

اے خدا مہدی و عیسیٰ کو اب بھیج،منتظر  مدد کو ہیں حضرت انسان

ورنہ حکم دے عزرائیل کو ،قبضے میں لے ظالموں کی جان

اے  خدا ہم تیرے ہیں آسرے،کردے ہماری مشکل آسان

میرا کشمیر جل رہا ہے ،میرے اپنے ہیں لہو لہان

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here