ملزمان کی اغوا کے بعد طالبہ سے اجتماعی زیادتی

0
164

بھکر میں مقامی مزارعے کی بیٹی کو بااثر ملزمان نے اغوا اور اجتماعی زیادتی کے بعد اس کی نازیبہ ویڈیو بھی بنائی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ نواحی گاوں ۶۱ ایم ایل میں دسویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ پیش آیا ہے سترہ سالہ ثمرہ کھیتوں میں کام کر رہی تھی جب اسلحہ کے زور پر تینوں ملزمان یونس،کامران اور امتیاز نے ثمرہ کو اغوا کیا اور اپنے قریبی ڈیرہ پر لے گئے، ڈیرہ پر موجود 5 ملزمان نے ثمرہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنائی۔

طالبہ کے مطابق ملزمان نے اسے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر 10 روز تک بلیک میل کرتے رہے،طالبہ کے گھر والوں نے جب پولیس سے رابطہ کرنا چاہا تو گھر والوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تھیں   طالبہ نے کہا ہے کہ میرے والد ایک غریب آدمی ہیں اور ان ملزمان کی زمینوں پر کام کر کے وقت گزار رہے ہیں ہمیں ملزمان سے  جان کا خطرہ ہے کیوں کہ یہ لوگ بہت با اثر ہیں پولیس تھانہ سرائے مہاجر کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالبہ کی عدرخواست موصول ہونے کے بعد طالبہ کا طبعی معائنہ کروایا جائے گا اور رپورٹ آنے کے بعد کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here