معاملہ حساس ہے ضرورت پڑی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کروں گا؛جسٹس بھارتی سپریم کورٹ

0
155

کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کی مقبوضہ کشمیر کے دورہ سے متعلق درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی معاملہ بہت حساس ہے ضرورت پڑی تو مقبوضہ کشمیر کا خود دورہ کریں گے،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کا چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیاہے  ،تفصیلات کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کی مقبوضہ کشمیر کے دورہ پر جانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،

بھارت سپریم کورٹ نے کانگریس کے رہنما کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت دے دی اور مودی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں حالات نارمل لانے کا حکم دیدیا۔غلام نبی آزاد کو وادی کے حالات رپورٹ کرنے کا چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے حکم بھی دے دیا ہے،چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ معاملہ بہت حساس ہے اگر ضرورت پڑی تو خود مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرے گے،کشمیریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے چیف جسٹس بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here