مصباح الحق مکمل طور پران ایکشن، کھلاڑیوں کو لیکچر اور نیٹ پریکٹس کے دوران ٹپس

0
48

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق مکمل طور پر ایکشن میں آگئے، ایک طرف وہ کھلاڑیوں کو لیکچر اور نیٹ پریکٹس کے دوران ٹپس دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں

تو دوسری جانب پچز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔پاکستان کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان مصباح الحق ان دنوں پاکستان کرکٹ کے ایک بااختیار اور مضبوط شخص مانے جا رہے ہیں۔وہ بیک وقت دہری ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر بھی ہیں، مصباح الحق اب مکمل طور پرایکشن میں آگئے ہیں۔مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کے میچ سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو لیکچر دیا اور انہیں بتایا کہ کس طرح وہ آگے آکر قومی ٹیم میں جگہ بنا سکتے ہیں۔مصباح نے نئے کرکٹ اسٹرکچر کی افادیت کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ ڈسپلن، فٹنس اور پروفیشنل ازم کے ساتھ ہی آگے بڑھا جا سکتاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here