مسلم لیگ ن کی نائب صدر کے خلاف ایک اور نیب انکوائری کا آغاز ہوگیا

0
105

مریم نواز جو کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر ہیں ان کے خلاف نیب کی ایک اور انکوائری کا آغاز ہوگیا ہے نواز شریف کو بھی نیب نے شمیم شوگر مل سے متعلق شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم شوگر مل کی مریم نواز سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے شمیم شوگر مل کی خریداری سے متعلق مریم نواز سے سوالات کیے گئے ہیں ،دوران تفتیش مریم نواز کوشمیم شوگر مل کی خریداری کا معاہدہ دکھایا گیا،

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شمیم شوگر مل کو ایک ارب 20 کروڑ روپے کے عوض خریدا گیا،میسرز مونو گروپ کو ملزمان نے ایک ارپ ۲۰ کروڑ روپے کی ادائیگی کی،نیب ذرائع کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایک بار پھر مریم نواز نے راہ فرار اختیار کی اور خاموش رہیں،مریم نواز سے سوال کیا گیا تھا کہ اس شوگر مل کو خریدنے کے لیے رقم کہاں سے لائی گئی تھی،شمیم شوگر مل سے متعلق نواز شریف کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here