مریم نواز کی گرفتاری؟دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

0
277

کھاریاں(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی گرفتاری ظاہر کرتی ہے کہ حکمران اپوزیشن کی ہر آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں،ملک آمریت اور فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے .

نجی ٹی وی کے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب کے اقدامات اور گرفتاریاں حکومت کے سیاسی اور انتقامی ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں،ہر مخالفانہ آواز کو اس وقت دبایا جا رہا ہے جب دشمن کشمیر میں ایک گھنائونا وار کر چکا ہے،جب ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے

حکمران ملک اور قوم کو تقسیم کر رہے ہیں .انہوں نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک امر ہے کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اپوزیشن کو ختم کرنے پر تلی ہوئی ہے،بدقسمتی سے عالمی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں کشمیر پر بھارت ایک بہیمانہ کھیل کھیل رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران اس معاملے پر متفقہ حکمت عملی کی بجائے اپوزیشن کو گرفتار کر رہی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here