لاکھوں عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے

0
45

مناسک حج کا سعودی عرب میں آغاز ہوگیا ہے اور دنیا کے کونے کونے سے آئے لاکھوں عازمین حج منیٰ پہنچ گئے ہیں  جہاں پر ایک شہر ایسا آباد کیا گیا ہے جسے خیموں کا شہر کہتے ہیں،خبر ایجنسی کے مطابق اس سال سعودی عرب میں تقریبا  25 لاکھ سے زائد عازمین  دنیا بھر سے حج کا ادائیگی کے لیے پہنچے ہیں  رواں برس سب سے زیادہ ا ڑھائی لاکھ عازمین حج انڈونیشیا سے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر 2 لاکھ پاکستانی عازمین ہیں۔ اسی روز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہو گا۔ یہ قبولیت کی وہ ساعتیں ہیں جن میں کی گئی

کوئی دعا اللہ رب العزت رد نہیں کرتے، اس لئے عصر اور مغرب کے درمیان حجاج کرام اللہ رب العزت کے حضور گڑگڑا کر خصوصی دعائیں کرتے ہیں۔ سورج غروب ہوتے ہی میدان عرفات کو فوری طور پر چھوڑنے کا حکم ہے اس لئے حجاج کرام میدان عرفات کی حدود سے فوری طور پر مزدلفہ کا رخ کرینگے۔مزدلفہ میں رات کھلے آسمان کے تلے قیام کریں گے اور شیطان کو مارنے کے لیے کنکریاں چنے گے اور ایک ساتھ ہی مزدلفہ میں ہی نماز مغرب اور نماز عشاء ادا کریں گے،رات کھلے آسمان کے نیچے گزارنے کے بعد نماز فجر کو ادا کرنے کے لیے منیٰ پہنچیں گے جہاں پر شیطان کو کنکریاں مارنے کا عمل کیا جائے گا اور عازمین قربانی کے بعد بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here