کرکٹ شائقین کیلئے افسوسناک خبر

0
1969

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی کرکٹرعمر گل کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک افسوسناک خبر گردش کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ گزشتہ روز شئیرکی گئی ایک پوسٹ میں عمر گل کو ایک نوجوان کے ساتھ دیکھا گیا ہے ۔ سابق فاسٹ باولر نے اس نوجوان کے بارے میں بتایا ہے کہ یہ نوجوان میرافین ہے اور ایک روز یہ سیلفی لینے کےلئے میرے پاس آیا تھا۔

میں نے بڑی عاجزی اور خوشدلی کے ساتھ اس کے ہمراہ سیلفی بنائی۔ آج مجھے معلوم ہو ا ہےکہ اس نوجوان کا انتقال ہو گیا ہے۔ میں شدید صدمے کی کیفیت میںہوں اور یہ خبر اب تک میرے لیے ناقابل یقین ہے۔ یہ انتہائی پرکشش اور جاذب نظر نوجوان تھا اور اس وقت ایک بھرپور نوجوانی کے دور سے گزر رہا تھا۔ یہ لمحات یقینی طور پر اس کے والدین اور اہل خانہ کےلئے انتہائی تکلیف دہ ہو ں گے۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ اس کی مغفرت کی دعا فرمائیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here