فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بات جب پاک بھارت کی آتی ہے تو یہاں”وینا ملک بھی بول پڑیں

0
17

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ومیزبان وینا ملک کا کہنا ہے کہ فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی لیکن بات جب پاک بھارت کی آتی ہے تو یہاں فنکاروں کی حدود ہوتی ہے۔حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران وینا ملک نے اپنی زندگی کی ان باتوں کو مداحوں کے ساتھ شیئرکیا جو اس سے قبل منظر عام پر نہیں آئی تھیں .انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث فنکاروں پر لگنے والی پابندی کے حوالے سے وینا نے کہا فنکار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، فنکار دنیا میں کہیں بھی جاسکتے ہیں، لیکن بات جب پاکستان بھارت کی آتی ہے تو یہاں فنکاروں کی حدود ہوتی ہیں کیونکہ اگر حدود نہیں ہوتی تو سرحد پار جاکر کام کرنے والے فنکاروں پر تنقید نہیں ہوتی۔ خاص طور پر جب بات مودی کی قیادت میں بھارت کے موجودہ حالات کی ہو، جہاں بھارت کی اپنی اقلیتیں بھی محفوظ نہیں۔

وینا ملک نے بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا بگ باس نے میری زندگی پر گہرا اثر ڈالا۔ جب آپ اجنبیوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں اور باہرکی دنیا سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہوتا تو اس وقت دراصل آپ کو خود کی پہچان ہوتی ہے۔ وینا ملک نے کہا انہیں بگ باس جوائن کرنے کی کئی بار پیشکش ہوئی ہے لیکن اب وہ یہ باب بند کرچکی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here