عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد مکی آرتھر نے بیان جاری کر دیا

0
28

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے کوچز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی۔ چیئر مین کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمام سفارشات قبول کرلی گئی ہیں۔ جس وجہ سے تمام کوچز کو عہدے سے فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے پاکستان کرکٹ تیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

مکی آرتھر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے فیصلے سے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے نتائج حاصل کیے تھے کیونکہ میں نے دل سے کوچنگ کی تھی۔ اس فیصلے سے دل ٹوٹا ہے اور اب ٹوٹے دل کے ساتھ ہی واپس جاؤں گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچز کو عہدے سے فارغ کرنے کا ختمی اعلان کر دیا ہے اور ساتھ ہی ان کا کہنا ہے کہ جلد ہی نئے سٹاف کی تعیناتی سے متعلق اشتہار دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here