سابق کپتان محمد حفیظ کا قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

0
43

پاکستان(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے قائداعظم ٹرافی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیاہے،محمد حفیظ نے سدرن پنجاب ٹیم انتظامیہ کوبھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے،چودہ ستمبر سے شروع ہونیوالی قائداعظم ٹرافی میں آل راؤنڈر محمد حفیظ شرکت نہیں کرینگے . ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کیئربین پریمئر لیگ کھیلنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ قائداعظم ٹرافی کے میچز میں شرکت نہیں کرسکتے ،کیریبئن پریمیئر لیگ چار ستمبر سے بارہ اکتوبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی، سی پی ایل میں وہاب ریاض، عماد وسیم، شاداب خان، شعیب ملک اور اسامہ میر سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here