زمین سے ۱۱۱ نوری سال دور سیارے پر پانی کی دریافت

0
26

پہلی بار سائنسدانوں نے ایک ایسے سیارے پر پانی جو کہ زندگی کی ایک بنیادی ضرورت ہے اس کو تلاش کیا ہے،سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہاں زندگی ممکن ہو سکتی ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسی جریدے نیچر ایسٹرانومی میں اس دریافت کی تفصیل شائع کی گئی ہے،ان تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہبل ٹیلی اسکوپ سے سیارے کے جائزے پر یہ دریافت سامنے آئی ہے ۔

ڈاکٹر انگو والڈمان کے مطابق سیارہ زمین سے ایک سو گیارہ نوری ملین میل کے فاصلے پر ہے اور وہاں خلائی گاڑی بھیجنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں خلا میں دیکھنے والی ٹیلی اسکوپ کے ان نئے ماڈلز کا انتظار کرنا ہوگا تا کہ اس صورتحال میں وہاں زندگی کی موجودگی کے بارے میں معلوم کیا جاسکے،اور یہ ماڈلز ۲۰۲۰ تک تیار ہوجائے گے،اس سیارے کے ماحول میں ایسی گیس کی موجودگی کا ان ٹیلی اسکوپ کی مدد سے پتہ چلا سکیں گے جو صرف زندگی کے وجود سے ہی پیدا ہو سکتی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here