ریاست مدینہ کا خواب عدل فاروقی ؓ کے نفاذ کے بغیر ناممکن ہے:متحدہ علماء محاذ

0
46

کراچی (ویب ڈیسک)ملک کے جید علمائے کرام کا کہنا ہے کہ آج قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی اور کشمیری مسلمانوں کو ہندو بھارتی مظالم سے نجات و آزادی کیلئے جذبہ فاروقیؓ کو بیدار کرنا ہوگا،ریاست مدینہ کا خواب عدل فاروقیؓ کے نفاذ کے بغیر ناممکن ہے،سیدنا فاروق اعظمؓ کے کردار او افکار کو اپناکر ہی مسلم حکمران پوری دنیا میں اسلام کا غلبہ حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مسجد تقویٰ گلبہار میں خلیفہ دوئم ،مراد رسولﷺ  سیدنا حضرت عمر  فاروق اعظمؓ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محاذ کے چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری ، سرپرست مولانا انتظارالحق تھانوی،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور مزدور رہنمایعقوب احمد شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہادت فاروق اعظمؓ استعمار کیخلاف وحدت کا درس دیتی ہے،مراد رسول ﷺ امیر المومنین فاروق اعظمؓ نے رسول اکرمﷺ  کی پیشن گوئیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے روم ،فارس وشام سمیت آدھی دنیا کو فتح کیا۔انہوں نے کہا کہ سیدنا  فاروق اعظمؓ  وہ عظیم ہستی ہیں

جن سے شیطان کا نپتا تھا، رسول اکرم ﷺ نے آپکو الہامی شخصیت قرار دیا، سیدنا فاروق اعظمؓ نے ساڑھے بائیس لاکھ مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرایا۔مقررین کا کہنا تھا کہ سیدنا عمر فاروقؓ  نے انسانی حقوق کے ایسے کامیاب اصول وضع کئے کہ آج بھی بہت سارے اسلامی وغیر اسلامی ممالک میں’’عمرلاز‘‘ کے نام سے نافذ ہیں،لاکھوں صحابہؓ میں سے صرف آپ مرادِ رسولﷺ ہیں،اُنہوں نے اپنے مثالی دور حکومت میں پیدا ہونے والے  بچوں سے لیکر عمر رسیدہ افراد تک کا روزینہ مقرر کردیا،اُنہوں نے قناعت کاراستہ اختیار کرکے مسلم حکمرانوں کیلئے ملکی معیشت پر بوجھ بننے کی بجائے ملکی خوشحالی اور عوامی فلاح کیلئے جدوجہد کرنے کا درس دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here