رمیز راجہ نے کس کھلاڑی کی حمایت کر دی،سلیکٹرز کو مشورہ

0
130

رمیز راجہ جو کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ کمنٹیٹر ہیں وہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں ڈیبیو سنچری بنانے والے بلے باز عابد علی کے حق میں کھل کر سب کے سامنے آگئے ہیں اور پاکستانی ٹیم کے سلیکٹرز کو انہوں سود مند مشورہ دے ڈالا،خبر ایجنسی کے مطابق رمیز راجہ کہتےہیں کہ ورلڈ کپ کے لیے عابد علی مضبوط امیدوار ہیں  جن کا اعتماد اور روانی کے ساتھ کھیلنے کی اہلیت ان کا سرمایہ ہے

اس لیے انہیں سلیکٹرز ورلڈ کپ کے سکواڈ میں لازمی شامل کریں ۔رمیز راجہ کا کہناتھا کہ مجھے عابدعلی کی اننگ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کیونکہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بیش بہارنز بنانے کے باوجود مکی آرتھر اور سلیکشن کمیٹی کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اپنے ناقدین کو موقع ملتے ہی عابد علی نے اپنے بلے سے جواب دے دیا اور سنچری بنا ڈالی اور ورلڈ کپ سکواڈ کے لیے وہ اسی لیے بہترین کھلاڑی ہیں ان کو اسی وجہ سے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here