خلاء میں بھی چوری۔۔۔حضرت انسان نے نئی تاریخ رقم کر دی

0
88

کوئی خطہ دنیا میں شاید ہی ایسا ہوگا جہاں پر کبھی چوری کی واردات نہ پیش آئی ہوگی،لیکن چوری کی واردات سے اب تو خلا ء بھی محفوظ نہیں ہے  حضرت انسان نے یہاں بھی چوری کی پہلی واردات کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے،تفصیلات کے مطابق ناسا جو کہ خلائی تحقیق کا امریکی ادارہ ہے اس ہونے والے پہلے جرم کی تحقیقات کر رہا ہے،جس کی تفصیلات یہ ہیں کہ ایک خاتون خلا نورد نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنی ازدواجی ساتھی کی معلومات چوری کرکے ا±ن کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات حاصل کیں۔

یہ اپنی نوعیت کا پہلا جرم ہے جس کا ارتکاب زمین سے باہر کسی مقام پر ہوا ہے۔ خلا نورد این میک لین نے اعتراف کیا ہےکہ میں نے اپنی ساتھی ودست سمر وورڈن کے تمام بینک اکاؤنٹس کو ہیک کیا ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ معلومات حاصل کر کے کوئی غلط کام نہیں کیا،خبر ایجنسی کے مطابق سمر وورڈن اور این میک لین کے درمیان پہلے سے ہی طلاق ہو چکی ہے فیڈرل ٹریڈ کمیشن میں اس واقعے کے حوالے سے سمر وورڈن نے شکایت جمع کروا دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here