خطرے کے وقت ہڈیوں سے خاص ہارمون خارج ہوتے ہیں

0
33

ہمیں یہ چیز تو اچھے سے پتا ہے کہ اگر انسان کو کوئی خوف یا کسی قسم کا خطرہ ہو تو اس کا دل زور سے ڈھڑکتا ہے اور اس کے ساتھ ہی بلڈ پریشر بھی زیادہ ہو جاتا ہے لیکن یہ حقیقت تو اب ہم پر کھلی ہے کہ ہماری ہڈیاں اس صورت حال میں ایک ایسا ہارمون خارج کرتی ہیں جو ہمیں اس صورت حال کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ہڈیوں سے خارج ہونے والا یہ ہارمون ہماری پوری ہڈیوں سے خارج ہوکر لاشعوری طور پر ہمیں چوکنا کرتا ہے کہ آیا یہاں سے بھاگنا ہے یا پھر مقابلہ کرنا ہے۔ تجرباتی طور پر دیکھا گیا

جب شرمیلے لوگوں کو عوام کے سامنے بولنے کا کہا گیا تو وہ تناؤ میں آگئے اور ان کے خون میں اوسٹیو کیلسن کی مقدار بڑھ گئی۔ اسی طرح چوہوں کو جب ہلکا کرنٹ لگایا گیا یا پھر لومڑی کی پیشاب سنگھایا گیا  تو ان کے خون میں بھی یہ ہارمون بڑھ گیا۔ماہرین نے اس تحقیق سے یہ نتیجہ نکالا ہے ہمیں ہڈیوں کو واضح کرنے اور اس کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ایک نئے سرے سے روشنی ڈالنے کی اشد ضرورت ہے ہمارے جسم کی ہڈیاں صرف ہڈیاں نہیں ہیں بلکہ ہمارے جسم  کا ایک ذہانت بھرا نظام بھی ہے،اس طرح ہڈیوں کا بہت اہم کردار بھی سامنے آیا ہے جو کہ ہمیں مصیبت سے بچابے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here