جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل۔۔۔۔برطانیہ میں فرانزک تہلکہ خیز دعویٰ

0
193

جج ارشد ملک کی لیک ہونے والی ویڈیو کی دو برطانوی فرانزک فرمر نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ ویڈیوز اصلی ہیں،تفصیلات کے مطابق جج ارشد ملک کی پی ایم ایل این یو کے کے سینئر وائز پریذیڈنٹ ناصر بٹ نے ویڈیو ریکارڈ کی تھیں اور ان ویڈیوز کی فرانزک جانچ ہوگئی ہے اور ویڈیو کو برطانیہ کی دو الگ کمپنیوں نے اصل قرار دے دیا ہے ویڈیوز کی آواز کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ سب کچھ اوریجنل ہے، ان فرمز نے پاکستان کی عدالت کو مخاطب کرتے ہوئے نوٹ لکھ دیئے ہیں کہ ان ریکارڈ شدہ مواد بشمول سکرپٹ کی کوئی ٹمپرنگ یا تبدیلی نہیں کی گئی اور ان میں کسی قسم کی کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی گئی

تجزیہ کرنے والی دونوں فرمز کے ڈیجیٹل فارنزک ماہرین نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے کہ اگر گواہی کے لیے کہیں جانا پڑا تو ہم ضرور جائیں گے۔فارنزک رپورٹس میں ایک 35 جبکہ دوسری 40 صفحات پر مشتمل ہے۔ اخباری ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تھوڑا سا حصہ جس ویڈیو کا دکھایا گیا ہے خواجہ حارث کی لیگل ٹیم کو اس کی رپورٹ بھیجی جائے گی اور باقی کو خفیہ ہی رکھا جائے گا،جن فرمز نے فرانزک تجزیہ کیا ہے وہ دونوں ہی بہت اچھی شہرت رکھتی ہیں  اور یہ دونوں فرمز برطانیہ میں ڈیفنس اور کریمنل پراسیکیوشن کے لیے کام کرتی رہتی ہیں،رپورٹس میں فرانزک تجزیہ کرنے کے لیے جن ٹولز کا استعمال کیا گیا ہے ان کا بھی یہاں ذکر کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here