بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔پاکستانی موقف کو تقویت ملی

0
94

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے فیصلہ بہت بڑی کامیابی ہے اس فیصلے کی وجہ سے کشمیریوں کا حوصلہ مزید بڑھے گا،سری نگر جا کر غلام نبی آزاد کو حقائق دنیا کے سامنے پیش کرنے ہوں گے،میڈیا وفد کو بھی غلام نبی آزاد کے ساتھ جانے کی اجازت ہونی چاہیے،اگر ان فیصلوں پر عمل نہیں کیا جاتا تو بھارتی آئین درہم برہم ہوسکتا ہے،شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت تمام عالمی قوانین کو پامال کر رہی ہے،پاکستانی موقف کو بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے تقویت ملی ہے،مقبوضہ کشمیر کا معاملہ پاکستان ہر محاذ پر اٹھاتا رہے گا،یاد رہے کہ مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات معمول پر لانے کا بھارتی سپریم کورٹ نے حکم دے دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here