ایٹمی حملہ ہو جائے توآپ کو سب سے پہلے کیا کرنا ہے؟

0
1834

اگر ایٹمی حملہ ہوجائے؟

کسی بهی حادثے یا حملے کی صورت میں زنده بچ جانے کا پہلا اصول اپنے ہوش و حواس کو قابو اور دماغ کو حاضر رکهنا ہے.

ایٹمی حملہ ہونے کے ایک سیکنڈ کے اندر اندر آپ کو ایک زوردار دھماکہ سنائی دے گا اور فورا “مشروم” کی شکل کا ایک کئی میل اونچا دھویں کا طوفان نظر آئے گا. فورا سمجھ جائیے که یہ ایٹمی حملہ ہے.

اب بچنے کی جدوجہد شروع کیجئے

ایٹمی تباهی کے تین مراحل ہیں

ابتدائی دهماکہ

فال آوٹ

تابکار طوفان

اگر تو ایٹمی وار هیڈ آپ کی لوکیشن کے ‘ڈیڈھ میل’ کے اندر اندر گرایا گیا ہے تو فورا کلمہ پڑھ لیں اور بیٹهے ہیں تو کهڑے ہوجائیں، اگلے ‘تین سیکنڈز’ کے اندر اندر آپ کا وجود بهاپ بن کے اڑ جائے گا.

اگر ایٹمی حملے کے لوکیشن سے ڈیرڈھ میل دور ہے تو آپ بچ سکتے ہیں.

پهلا دهماکہ سنائی دینے کے بعد آپ کے پاس زیاده سے زیاده ‘5 سیکنڈز’ ہیں. دهماکے کی مخالف سمت میں کسی بهی ٹهوس چیز ، دیوار یا کسی گہری جگہ پہنچیں ، زمین پر الٹا لیٹ جائیں، اپنے دونوں ہاتھ سر پر رکهتے ہوئے کانوں کو ڈهانپ لیں اور ٹانگیں کراس کرلیں. اسی دوران آپ کو ‘ایک اور زور دار دهماکہ’ سنائی دے گا جو کے پہلے دهماکے سے سو گنا زیاده طاقتور ہوگا اور شدید زلزلہ پیدا کرے گا. مبارک ہو! آپ ابتدائی دهماکے سے بچ نکلے.

دوسرا دهماکہ سنائے دینے کے دو سے تین سیکنڈ بعد اٹھ کهڑے ہوں اور اپنی پناه گاه کی طرف بهاگیں.

فال آوٹ

پہلے دھماکے میں نا صرف سینکڑوں عمارات دهواں بن کے اڑ جائیں گیں بلکہ ان کا ملبہ اب بارش کی صورت میں برسے گا اور ساتھ ہی تابکاری سے بهرے “الفا پارٹیکلز” کی بارش بهی شروع ہوجائے گی. دهماکے کی طرف ہرگز مت مڑکے دیکهیں. اور فال آوٹ میں گرتی چیزوں سے بچنے کی کوشس کریں.

اگر آپ صحیح سلامت پناه گا ہ تک پہنچ گئے تو مبارک ہو ! آپ فال آوٹ سے بچ نکلے.

پناه گاه میں داخل ہوتے ہی ایک لمحہ ضائع کیے بغیر اپنا سارا لباس اتار دیں کیونکہ فال آوٹ کے دوران یہ بڑی مقدار میں “الفا پارٹیکلز” چوس چکا ہوگا. اس کے بعد اگر آپ زخمی ہیں تو خود ابتدائی طبی امداد لیں اگر صحیح سلامت ہیں تو غسل کرلیں تاکہ فال آوٹ کے بچے کهچے اثرات سے ہرممکن حد تک بچا جاسکے.

اب زمین پر ہر طرف تابکاری کا طوفان ہے اور آپ کو پناه گاه میں کئی دن تک رہنا ہے.

یاد رکهیں

‏1-کم سے کم کهائیں.

‏2- جتنا ممکن ہوسکے سو کر وقت گزاریں

‏3- ریڈیو سنتے رہیں اور باہر کے حالات سے باخبر رہیں

‏4-اپنی ہمت بحال رکهیں.‏‏5 – اگلے چند دن میں آپ ‘ریڈیو ایکٹوسکنس’ کا شکار ہوسکتے ہیں جس میں آپ کو تیز بخار، گهٹن، الٹیاں ہوسکتی ہیں. اپنے پاس موجود ادویات کو استعمال کریں 6- زیادا سے زیادا اللہ تعالی کی طرف رجوع کریں اور استغفار کی کثرت کریں۔

دهماکے کے زیاده سے زیاده 5 دنوں بعد امدادی ٹیمیں اور فوجی دستے آپ کے علاقے میں پہنچ جائیں گے. ریڈیو سنتے رہیں، جب آپ کو یقین ہوجائے کے آپ کے علاقے میں امدادی سرگرمیاں شروع ہوچکی ہیں تو باہر نکل کر قریب ترین امدادی کارکن سے فوری رابطہ کریں تاکہ آپ کو تابکاری کے علاقے سے فوری طور پر نکالا جاسکے.

اگر تو کوئی امدادی ٹیم آپ تک نا پہنچ سکے تو بیس دن بعد پناه گاه سے نکلیں. اب تک تابکاری کا طوفان تهم چکا ہوگا.

زندگی کی طرف سفر

پناه گاه سے نکلتے ہی ممکن ہے آپ کو پہلا احساس یہی ہو کہ لاکهوں میں سے صرف آپ ہی زنده بچے ہیں. اب جس قدر جلدی ممکن ہو علاقہ چهوڑدیں

“معلومات زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیے۔ جزاک اللہ خیر”

پاک فوج زندہ باد 💚

پاکستان پائندہ_باد 💚

آئی ایس آئی زندہ_باد 💚

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here