انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیلی پارٹنر کمپنی سے مبینہ معاہدے کا انکشاف

0
27

اسلام آباد(ویب ڈیسک) انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے اسرائیلی پارٹنر کمپنی سے معاہدہ کرنے کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا . یہ معاملہ جماعت اسلامی کے رہنما سینیٹر مشتاق احمد خان کی طرف سے اٹھایا گیا ہے

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کے لیے پی ٹی اے کی طرف سے مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے کے ساتھ شراکت دار کمپنی سے معاہدہ کرنے کا جائزہ لیا جائے گا ،اس حوالے سے حکام وضاحت کریں گے.اجلاس میں وفاقی حکومت سے ملازمتوں میں صوبائی کوٹوں پر عملدرآمد کی رپورٹس بھی مانگی گئی ہیں. قائمہ کمیٹی اس حوالے سے اپنی سفارشات کا اعلان کرے گی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here