اسلام آباد ہائی کورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر تاریخی فیصلہ سنا دیا

0
46

پاکستان (ویب ڈیسک) عدالت عالیہ نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے پر دائر کردہ درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا ہے مقدمے میں ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی درخواست کی گئی تھی.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل یک رکنی بنچ نے شہر ی حافظ احتشام کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سنایا ہے ، فیصلہ 26 فروری کو محفوظ کیا گیا تھا

عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے اپنے فیصلے میں پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمل درآمد یقینی بنایا جائے.اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ درخواست پاکستانی شہری حافظ احتشام احمد کی جانب سے دائر کی گئی تھی ، پٹیشن میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری آئی ٹی کوفریق بنایا گیا ہے.درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اہل ایمان کیلئے سب سے قیمتی اثاثہ آقا صلی اللہ علیہ وسلم سے رشتہ ہے اور کوئی بھی مسلمان ناموسِ رسالت کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے
 

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے ایوان بالا میں کہا ہے کہ ہالینڈ میں ‘گستاخانہ’ خاکوں کے مقابلے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے اور اسلامی ملکوں کی تنظیم آو آئی سی کو بھی اس معاملے پر مشترکہ موقف اختیار کرنے کے لیے کوشش کریں گے. پیر کو سینیٹ میں اس حوالے سے ایک مذمتی قرارداد منظور کی گئی 

یاد رہے کہ ہالینڈ کے گیرٹ ولڈرز نامی شہری نے گزشتہ سال گستاخانہ خاکے بنانے کا مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان کیا تھا ، تاہم دنیا بھر کے مسلمانوں کے احتجاج اور غم و غصے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ مقابلہ منسوخ کردیا گیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here