استقبال ہے اس مہینے کا جس کی آمد سے پہلے دوزخ بھی ٹھنڈی ہو جاتی ہے

0
64

ملک بھر کی جیلوں رمضان المبارک کے آغاز سے پہلے سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے احترام رمضان اور عید الفطر کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کی کسی بھی جیل میں یکم رمضان سے عید الفطر کی چھٹیوں تک کسی مجرم کو بھی  پھانسی نہیں دی جائے گی ، صدر مملکت بھی اس عرصے کے دوران کسی مجرم کی رحم کی اپیل پرکوئی حتمی فیصلہ نہیں کریں گے۔

فیصلے کے بعد رمضان کے آغاز اور عید الفطر کی وجہ سے ملزمان کے رشتہ داروں نے مقتول خاندانوں سے راضی نامہ کی کوششیں بھی تیز کر دی ہیں،اڈیالہ جیل راوالپنڈی میں اس وقت سزائے موت کے 289 مجرمان قید ہیں جن قیدیوں میں 12 عورتیں شامل ہیں ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں ان خواتین کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں صدر مملکت کے پاس 18 رحم کی اپیلیں ہیں  ملک بھر کی جیلوں میں رمضان المبارک کی وجہ سے سزائے موت کے قیدیوں کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here