اداکارہ ایمن کے گھر بیٹی کی پیدائش۔۔۔تصاویر سامنے آگئیں

0
54

امل منیب جو کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی بیٹی ہیں ان کی تصاویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی ہیں،تصویر میں ہسپتال میں اپنی بیٹی کو ایمن خان اپنی گود میں اٹھائے ہوئے نظر آرہی ہیں،اس کے علاوہ لوگوں کی طرف سے ننھی امل کو دعائیں دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے،اس سے پہلے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر منیب بٹ نے لوگوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے ان کا مزید اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ اپنے جذبات کو اس وقت بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں،اسی پوسٹ میں اپنے مداحوں کو منیب بٹ نے بتایا تھا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام امل منیب رکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here