’’اب کوئی گدھا سُنے تو اس کو سمجھائیں‘‘

0
54

لاہور (ویب ڈیسک ) عمران خان کے سب سے قریبی ساتھی نے بھی منہ موڑ لیا،سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ عمران خان اتنے برگزیدہ ہوچکے ، مشورہ دینے کا فائدہ نہیں، معیشت اور ٹیکس وصولیوں کا نظام کیسے بہتر بنایا جاسکتا ہے، اس پر بڑی بحث ہوچکی، لیکن اب کوئی گدھا سنے تو اس کو سمجھائیں۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جہلم میں ایک پیر صاحب تھے، وہ کہتے تھے کہ میں مانگنے سے مقام سے بھی آگے نکل چکا ہوں۔میں نے اس کو کہا بدبخت تو پیغمبروں سے بھی آگے نکل گیا ہے؟

ہارون الرشید نے کہا کہ عمران خان اتنے برگزیدہ ہوچکے ہیں کہ انہیں مشورہ دینے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر آدمی جانتا ہے کہ اس ملک کی معیشت کیسے ٹھیک ہوسکتی ، سول سروس کیسے ٹھیک ہوسکتی ہے، ٹیکس وصولیوں کے نظام کو کیسے بہتر بنایا جاسکتا۔ اس سب پر بہت زیادہ بحث ومباحثے ہوچکے ہیں۔ معیشت اور ٹیکس وصولیوں کو ٹھیک کرنا چاہیے ، زرعی شعبے میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ہارون الرشید نے ایک سوال” عمران خان کوکوئی تومشورہ دیں“کے جواب میں کہا کہ لیکن کوئی گدھا سنے تو اس کو بتائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here