آسیہ بی بی کی بریت کیخلاف تصیح پر سماعت۔۔۔۔

0
67

 سپریم کورٹ میں پاکستان کے چیف جسٹس کی ہمراہی میں 3 رکنی بینچ 29 جنوری کو آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف تصیح کی اپیل پر سماعت کرے گا،آسیہ بی بی کو رہا کرنے پر تصیح کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر لی گئی ہے۔ ۔بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت  جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہیں ۔آسیہ بی بی کی رہائی کیخلاف قاری محمد سلام نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل درج کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے نومبر 2010ء کو توہین رسالت کیس میں ملوث آسیہ بی بی کو موت کی سزا سنائی تھی، جبکہ لاہور ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔عدالت عظمیٰ نے ضلع ننکانہ صاحب کے توہین رسالت کے مقدمے کی ملزمہ آسیہ بی بی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے ملنے والی پھانسی کی سزا اور اسے برقرار رکھنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کا جو فیصلہ تھا اس  کے خلاف ملزمہ کی اپیل پر آٹھ اکتوبر 2018ء کو محفوظ کر لیا گیا تھا۔اکتوبر 2018 کو سپریم کورٹ کا آسیہ بی بی کو رہا کرتے ہوئے یہ بھی کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کسی دوسرے کیس میں ملوث نہیں ہیں تو ان کو بری کر دیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here